29 مئی 2012 - 19:30

واشنگٹن…امريکي سياسي جماعت ريپبلکن پارٹي کي طرف سے رواں برس نومبر ميں ہونے والے صدارتي انتخابات ميں مٹ رومني حتمي اميدوار قرار پائے ہيں.

ابنا: صدارتي اميدوار کے ليے ٹيکساس ميں ہونے والے پرائمري انتخابات ميں مٹ رومني نے 71 فيصد ووٹوں کے ساتھ کاميابي حاصل کي. اس کاميابي کے ساتھ ہي انہوں نے صدارتي اميدواربننے کے ليے درکار 1144 ووٹوں کا ہدف بھي حاصل کر ليا ہے.

وہ چھ نومبر کو ہونے والے صدارتي انتخابات ميں صدر باراک اوباما کے مدمقابل ہوں گے. امريکي ٹيلي ويژن سي اين اين کے مطابق ٹيکساس کے پرائمري انتخابات ميں رومني کے قريب ترين حريف رون پال رہے جنہوں نے 10 فيصد ووٹ حاصل کيے. رِک سينٹورم کو سات فيصد جبکہ نيوٹ گينگريچ کو محض پانچ فيصد ووٹ ملے.  .......

/169